اسلام آباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر کے اخباری اداروں کو جدت سے روشناس کروانے، ریاستی اخبارات کو ترقی دینے سمیت صحافیوں، صحافتی اداروں کی معاشی اور تکنیکی استعداد میں اضافہ کرنے سمیت مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے آزاد کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی اور ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے اتفاق کر لیا۔
صدر اے کے این ایس سردار زاہد تبسم سے ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے صدر آصف رضا میر کی قیادت میں وفد کی ملاقات وفد میں سینئر صحافی امتیاز اعوان، محمد عارف عرفی، بشارت مغل، اشفاق شاہ، ندیم شاہ شامل تھے
اس موقع پر ریاستی اخبارات کی تنظیم اے کے این ایس کے صدر سردار زاہد تبسم نے کہا کہ آزادکشمیر کے صحافتی اداروں کو ترقی دے کر ڈیجیٹل فارمیٹ کی جانب نئی راہیں تلاش کرنا ہیں۔ میڈیا کی دنیا میں آنیوالی جدت کو آزادکشمیر کے صحافتی اداروں کو بھی اختیار کرنا ہوگا جس سے ناصرف آزاد کشمیر کے صحافتی ادارے مضبوط ہوں گے بلکہ اسکے ساتھ ساتھ ریاستی صحافیوں کو بھی روزگار کے متبادل مواقع میسر آئیں گے ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر اپنی تکنیکی اور عملی صلاحیتیں آزادکشمیر کے صحافیوں کو منتقل کریں۔ اس موقع پر ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر آصف رضا میر نے کہا کہ اب آزادکشمیر کے صحافتی اداروں کو بھی دنیا بھر کے اخبارات کی طرح جدت کی جانب جانا ہوگا۔ پرنٹ میڈیا کے ڈیجیٹل اور الیکٹرانک فارمیٹس کو ترقی دینے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے صحافیوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اپنا فرض ادا کرے گی صحافیوں اور صحافتی اداروں کی معاشی اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں