یونائیٹڈ سٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس، پولیس عوام ساتھ ساتھ کی ورکشاپ کا انعقاد، پاکستان اور آزاد کشمیر کی پولیس کے نمائندگان کی شرکت، سرٹیفیکیٹس کی تقسیم

مری (پی آئی ڈی) یونائیٹڈ سٹیٹ انسٹیٹیوٹ آف پیس کے پروگرام “پولیس عوام ساتھ ساتھ کے زیر انتظام نجی ہوٹل میں تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد۔ ورکشاپ میں پاکستان اور آزادکشمیر کی پولیس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق،انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیرڈاکٹر امیر احمد شیخ،انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شاہکارکی بطور مہمان خصوصی شرکت۔

انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ اداکیا اورپاکستان اور آزادکشمیر میں لیڈیز پولیس کے مسائل اور عام خواتین کے حوالے سے پولیس سے متعلقہ معاملات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر پولیس میں خواتین پولیس افسران بطور ایس ڈی پی او،ایس ایچ او،ٹریفک انچارج،پولیس ٹریننگ سکول اور ٹوریسٹ پولیس میں فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں۔اسکے علاوہ سی پی او میں قائم اوورسیز سیل کی انچارج بھی لیڈی انسپکٹر کو لگایا گیا ہے۔آزادکشمیر میں وویمن پولیس اسٹیشن راولاکوٹ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ مظفرآباد اور میرپور میں وویمن پولیس اسٹیشن کے حوالے سے تحریک کر دی گئی ہے۔آزادکشمیر کے تھانہ جات میں وویمن ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔لیڈیز پولیس کو گھر کے قریب پوسٹنگ کی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔آزادکشمیر میں شرح خواندگی زیادہ ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک وائلینس یا خواتین کے متعلقہ کیسز بہت کم ہیں۔تاہم خواتین سے متعلقہ کیسز پر فوری کاروائی کی ہدایات دی گئی ہیں۔تقریب کے آخر میں انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر مہمانوں نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں