حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، اقوام متحدہ نے اسے تسلیم کر رکھا ہے، کشمیریوں کو یہ حق دیا جائے، معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری رفیق نیر

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ،سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیر نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ،اقوام متحدہ نے اسے تسلیم کر رکھا ہے ،کشمیریوں کو یہ حق دیا جائے۔اپنے بیان میں معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا تعلق صدیوں سے ہے،ہم جغرافیائی طور پر اسکے ساتھ رہے ہیں ،ہمارا تہذیبی اور ثقافتی رشتہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں کشمیری پیش پیش رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر دعوی جھوٹا ہے اور اس کا قبضہ غاصبانہ ہے جسے کشمیری نہیں مانتے ۔انہوں نے کہا جب بات کشمیر کاز کی ہوتی ہے تو کوئی پارٹی نہیں اس کے لئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کوئی مذاق نہیں ہے ایک پوری نسل اس پر قربان ہو چکی ہے ،ہمارے بیٹوں نے ہماری بیٹیوں نے جو قربانیاں دی ہیں اور بھارتی فوج کے جبر اور ظالمانہ ہتھکنڈوں کو جس بہادری سے سہا ہے اور اب بھی مقابلہ کر رہے ہیں اس کی نظیر دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کشمیر کاز کیلیے ایک ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بھارتی فوج کے چنگل میں پھنسے ہمارے بہادر کشمیری ہماری طرف دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے حریت قائدین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہندوستانی فوج کے جنگی جرائم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرتے رہیں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close