بابائے حریت سید علی گیلانی کی پہلی برسی، مظفر آباد پرجوش نعروں سے گونج اٹھا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہماراہے، نعرے کے خالق بابائے حریت سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا آزادی چوک نعروں سے گونج اٹھا۔ پاسبان حریت کے زیراہتمام منعقدہ تقریب کے شرکاء کا شہداء کشمیر کو خراج عقیدت علی گیلانی کے مشن کی تکمیل اور بھارت سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم آزادی چوک سے گھڑی پن چوک تک ریلی کا انعقاد ۔


آزادی چوک مظفرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کےسابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کو منقسم کشمیریوں کی نمائندہ حکومت تسلیم کرنے اور کشمیریوں کو رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینے کا مطالبہ کیا انکا کہناتھا کہ

سیدعلی گیلانی نے بھارت کی تمام پیشکشوں کوٹھکرا کر اپنے نظریہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی

ہم اپنی ریاست جموں کشمیر کی آزادی تک ان کے مشن کو جاری رکھیں گے چیئرمین پاسبان حریت عزیر غزالی نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیر پر بھارتی فوجی قبضہ کو کبھی تسلیم نہیں کیا 16 سال قید اور 12 سال گھر میں نظربند ریے سید علی گیلانی کی قربانیاں مشعل راہ ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے سید علی گیلانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارت سے مکمل آزادی کا اجدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close