آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم نے قائم مقام چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم نے قائم مقام چیف جسٹس کے منصب کا حلف اٹھالیا۔ صدرآزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوان صدر مظفرآباد میں منعقدہ تقریب کے دوران ان سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے جج، آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور جسٹس صاحبان کابینہ کے وزراء چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا وکلاء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے زعماء نے شرکت کی پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے پیش نظر تقریب کو سادہ اور مختصر رکھا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close