سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک چھتری مانند تھے، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کا سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر پیغام

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بابائے حریت سید علی گیلانی مرتے دم تک اپنے عقیدے پر قائم رہے۔شیخ عبداللہ 1953ء کے بعد اپنی سوچ پر نظرثانی کرتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک چھتری مانند تھے اور انہوں نے ساری زندگی اپنے آپ کو کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے ایک طویل جدوجہد میں وقف رکھی۔

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آخر کار ایک دن ضرورآئے گا جب ہندوستان کے ناپاک قدم سے ریاست کا چپہ چپہ پاک ہوگا اور کشمیری عوام ا پنی منزل حق خود ارادیت حاصل کر کے رہیں گے۔بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر جاری کردہ اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ ریاست جموں وکشمیر میں مختلف نظریات کے ماننے والوں سے بھی کہتا ہوں کہ رائے شماری کے معاملے پر متفق ہوں۔رب العزت کرے گا وہ دن جلد آئے گا جب کشمیری آزادی کی صبح دیکھیں گے جس کے لیے کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں دیں اور آج تک تمام مصائب مشکلات برداشت کرنے کے باوجود اُن کے پایہ استقلال میں لغزش نہیں آئی۔اور وہ اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close