آزاد کشمیر، وزیر اعظم تنویر الیاس سے صلح، چوہدری مقبول گوجر نے دوبارہ وزارت کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے صلح ہونے کے بعد چودھری مقبول گجر نے دوبارہ کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان سے حلف لیا ۔ چوہدری مقبول گجرنے ایوان صدر مظفرآباد میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیرحکومت کی منصب کا حلف اٹھایا

تقریب حلف برداری میں آزاد کشمیر کابینہ کے وزراء سیکرٹریز حکومت اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے زعما نے شرکت کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے 17 اگست کو چوہدری مقبول کو وزیراعظم کی پالیسیوں سے اختلاف کرنے اور کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم سے تلخ کلامی اور گالم گلوچ کرنے کی پاداش میں کابینہ سے برطرف کر دیا تھا ۔وزیراعظم سے گزشتہ دونوں چوہدری مقبول گجر کی صلح ہونے کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مقبول گجر کو دوبارہ اپنی کابینہ میں شامل کر لیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close