مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے چودھری مقبول گوجر سے صلح کرنے کے بعد دوبارہ کابینہ میں شامل کرلیا نوٹیفکیشن جاری، چوہدری مقبول گجر آج ایوان صدر مظفرآباد میں وزیرحکومت کی منصب کا حلف اٹھائیں گے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے چوہدری مقبول کو وزیراعظم کی پالیسیوں سے اختلاف کرنے اور کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم سے تلخ کلامی اور گالم گلوچ کرنے کی پاداش میں کابینہ سے برطرف کردیا ۔
وزیراعظم سے گزشتہ دونوں چوہدری مقبول گجر کی صلح ہونے کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مقبول گجر کو دوبارہ اپنی کابینہ میں شامل کر لیا ہے
چوہدری مقبول گجر کی حلف برداری کی تقریب آج ایوان صدر مظفر آباد میں ہوگی جہاں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ان سے حلف لیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں