آزاد کشمیر حکومت اور کشمیر آرفن ویلفیئر ٹرسٹ کا اشتراک، متاثرین سیلاب میں خوراک ،ادویات کپڑے ،کمبل، دیگر امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ تیز

اسلام آباد / مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر حکومت اور کشمیر آرفن ویلفیئر ٹرسٹ نے پاکستان کے متاثرین سیلاب میں خوراک ،ادویات کپڑے اور کمبل سمیت دیگر امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ تیز کردیا ۔ممبرقانون ساز اسمبلی پیر مظہر سعید امدادی سامان لیکر بلوچستان ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی ہدایت پر بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب سے متاثرہ10 ہزار خاندانوں کیلئے خوراک ، کمبل اور ادویات لیکر امدادی ٹیم بلوچستان پہنچ گئی ہے

آزاد کشمیر کے وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی چوہدری اکبر ابراہیم،ممبر اسمبلی پیر مظہر سعید اور چیئرمین کورٹ چوہدری اختر نے دو روز قبل اسلام اباد سے ریلیف کا سامان ڈیرہ مراد جمالی روانہ کیا ۔

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن پیر مظہر سعید اور کورٹ کی ٹیم امدادی 10 ہزار متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان لیکر بلوچستان پہنچی متاثرین نے سیلاب نے مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کی دل کھول کر مدد کرنے پر آزاد کشمیر حکومت اور کشمیری عوام کے غیرسرکاری رفاعی اداروں اور مخیر حضرات کی کا شکریہ اداکیا کیا جہنوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں میں مزید تیز کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close