مظفرآباد (پی این آئی) محکمہ زراعت آزاد کشمیر کے زیر اہتمام زرعی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کی بھرپور معاونت کے لیے سوموار میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز بھی محکمہ زراعت کی جانب سے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں سوموار میٹنگ کاانعقاد کر کے لوگوں کو کچن گارڈننگ اور زرعی پیدوار میں اضافہ کے حوالہ سے رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت طارق محمود بانڈے نے گزشتہ روز سوموار میٹنگ میں شرکت کی، کسانوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔
انہوں نے محکمہ کے متعلقین کو فوری طور پر کسانوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت طارق محمود بانڈے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کی بھرپور معاونت کے لیے سوموار میٹنگزکا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ کچن گارڈننگ کی جانب راغب کیا جا سکے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں