مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ اور تمام جسٹس صاحبان نے اپنی تنخواہوں سے پچاس پچاس ہزار روپے متاثرین سیلاب کیلئے قائم ریلیف فنڈز میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
رجسٹرار آزادجموں وکشمیر عدالت العالیہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ و معزز ججز صاحبان عدالت العالیہ نے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صوبہ پنجاب، سندھ،بلوچستان وخیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرین کو آزمائش و مصیبت کی اس مشکل گھڑی میں جذبہ خیر سگالی کے تحت مالی امداد کی فراہمی کے لیے اپنی اپنی تنخواہ سے مبلغ 50/50ہزار وپے بطور عطیہ ”وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ“ میں دیے جانے کا فیصلہ کیا ہے چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادجموں وکشمیر نے جملہ ملازمین ”محکمہ عدل وانصاف“بشمول جوڈیشل آفیسران و قاضی صاحبان اور ”عدالت العالیہ اسٹیبلشمنٹ“ کی ایک دن کی تنخواہ ”وزیرا عظم فلڈ ریلیف فنڈ“ میں دیئے جانے کی منظوری دی ہے۔ چیف جسٹس و جج صاحبان عدالت العالیہ نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں