مظفرآباد (آئی اے اعوان) آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے پروفیسر آف کارڈیک سرجری میجرجنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیم اور پروفیسر آف کارڈیک میڈیسن میجرجنرل نصیر ثومور نے کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کا دورہ کیا ۔ان کے ہمراہ سکریٹری صحت عامہ آزاد کشمیر میجر جنرل احسن الطاف اور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین بھی موجود تھے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان منظور نے اپنے سٹاف کے ہمراہ معززین کا پرتپاک استقبال کیا۔
سی ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر بابر بلال؛ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عبدالعادی؛کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر وقار مصطفیٰ؛انٹراونشن کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نعیم طارق؛ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر وحید بھی موجود تھے.. پروفیسرز آفAFICکو ہسپتال کا معائنہ کروایا کہ اب تک ہسپتال میں کیا کیا کام مکمل ہو چکا ہے اور پروفیسر صاحبان کی ٹیم کے دورہ کا خاص مقصد یہ تھا ان کی راہنمائی حاصل کی جائے کہ کارڈیک سرجری کے سیٹ اپ کو کب سے شروع کی جائے..انھوں نے اپنی آراء دیں کہ ہسپتال کو بہتر کیسے کیا جا سکتا ہے؛ ہسپتال میں سرجری شروع کرنے کے لیے کیا کیاضروری ہے سیکرٹری صحت عامہ نے کہا آپ کی آراء کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نیا پی سی ون جلد از جلد مرتب کر رہے ہیں تاکہ کارڈیک سرجری کے حوالے جو ساز و سامان ایکویپمنٹس ضروری ہیں وہ مکمل مکمل کریں اور جو ضروری پوسٹیں رہ گئی تھیں ان کو پورا کیا جائے گا تمام معزز احباب کی موجودگی میں پروفیسرز صاحبان نے ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت عامہ آزاد کے حکام بالا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارڈیک ہسپتال کے لیے یہ بلڈنگ بہترین موضوع ہے..
ابتدا میں یہ کارڈیک ہسپتال50بستروں پر مشتمل ہسپتال ہے اس کو100بستروں تک بھی لے جایا جا سکتا ہے..ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے کہا کہ انشاء اللہ ہم اس ادارہ کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے جن چیزوں کی ضرورت ہے ان کو جلد از جلد مہیا کر کے کارڈیک سرجری شروع کریں گے.. ڈاکٹر سردار آفتاب حسین اور ڈاکٹر نعمان منظور نے کارڈیک ہسپتال کا مفصل وزٹ اور مفصل بریفنگ بھی دی جس پر پروفیسر صاحبان نے ڈاکٹر سردار آفتاب حسین اور ڈاکٹر نعمان منظور بٹ کو مبارکباد دی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں