اسلام آباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اہم ملاقات،آزاد کشمیر کے سیاسی معاملات پر مشاورت،بلدیاتی انتخابات اور پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد سمیت با ہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال،تفصیلات کے مطابق صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود اور وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کے درمیان گزشتہ روز اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں آزاد کشمیر کے آمدہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوا لے سے حکمت عملی پر غور وخوض کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے پاکستان کے صوبہ پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی تفصیلی گفت و شنید کی اور آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے متاثرین سیلاب کی امداد کے حولے سے بھی مشاورت کی۔دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب ایک بڑی آزمائش ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیئے اجتماعی کردار ادا کرنے کی ضروت ہے،ماضی میں زلزلہ 8 اکتوبر 2005 کی بعد جس طرح ریاست پاکستان نے اہل کشمیر کی مدد کی وہ تاریخ کے سنہرے باب میں رقم ہے آج جب پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے تو اہل کشمیر ویسے ہی جزبے کے ساتھ پوری کشمیری قوم پاکستان کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں