سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی رہائش گاہ آمد اور ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستدان اور سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی رہائش گاہ آمد،دونوں رہنماوں کے مابین آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،بزرگ سیاسی رہنماء کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کے لیئے اپنے تہنیتی کلمات میں کہا کہ ‘آپ کی کامیابی کے لیئے دعا گو ہوں،آج بھی ایک اہم تقریب میں مدعو تھا جو چھوڑ کر آپ کے پاس آیا ہوں ‘۔

وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے سابق صدر ریاست کا گھر آمد پرخیر مقدم کیا اور بزرگ سیاسی رہنماء کی صحت،سلامتی اور درازی عمر کے لیئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔دونوں سیاسی رہنماوں نے طویل وقت تک گفت وشنید کی اس موقع پر سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ علی زوالقر نین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close