پاک بھارت ایشیا کپ کا بڑا ٹاکرا، مظفر آباد کا چھتر چوک اسٹیڈیم میں تبدیل ہو گیا، تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے، میچ کا بھرپور لطف اٹھانے والے شہریوں کو پاکستان کی ہار پر مایوسی کا سامنا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) پاک بھارت ایشیا کپ کا بڑا ٹاکرا۔ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا چھتر چوک اسٹیڈیم میںتبدیل ہوگیا ۔

ہزاروں شہری ڈیجیٹل سکرین پر میچ دیکھنے کیلئے چھتر چوک پہنچ گئے۔ تماشائیوں کا جوش قابل دید تھا ۔تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ۔

پاکستانی ٹیم کے حق میں نغمے نے سماں باندھ دیا ۔مظفرآباد کے شہریوں نے بڑی سکرین پر پاک بھارت ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ کا بھرپور لطف اٹھایا آخری اوور میں پاکستان کی شکست سے شہریوں کو مایوسی کا سامنا کرناپڑا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close