آزاد کشمیر، صدر، وزیراعظم، وزراء، ممبران اسمبلی ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین سیلاب فنڈ میں جمع کرائیں، سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی اپیل

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نےآزاد ریاست جموں کے صدر ریاست، وزیراعظم، وزراء کرام اور ممبران اسمبلی کی ایک ایک ماہ کی تنخواہوں پاکستان کے متاثرین سیلاب کے لئے قائم ریلیف فنڈز میں دینے کی اپیل کر دی۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سیکرٹریز حکومت اور 20 گریڈ سے اوپر ملازمین کی تنخواہ کا 20 فیصد سیلاب متاثرین کو دینے کی تجویز کی دی ہے انھوں نے سمندرپار مقیم کشمیریوں اور تاجر برادری، وکلاء، سول سوسائٹی اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close