وادئ نیلم، کیل میں 15 سالہ بیٹی نریل نالہ کی طغیانی میں ڈوب گئی، باپ کو بچا لیا گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) ‏آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقہ کیل میں نالہ عبور کرتے ہوئے باپ بیٹی نالہ میں بہہ گئے علاقہ مکینوں نے باپ کو ریسکیو کر لیا۔ لیکن پندرہ سال بیٹی نریل نالہ کی تیز وتند لہروں کی نذر ہو گئی۔ نالے میں ڈوبنے والی طالبہ جس نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان دیا تھا کی لاش شروگی پل کےقریب سے مل گئی ہے۔

نالہ نریل ہر لگا پل سیلاب میں بہہ گیا ہے جس کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالے پر لکڑی رکھ نالہ عبور کر رہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں