معاون خصوصی اطلاعات چوہدری رفیق نیئر کا پاکستانی قیدی محمد علی حسین کے ماورائے عدالت قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کھوئی رٹہ (پی آئی ڈی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،ماحولیات اور سمال انڈسٹریز چوہدری محمد رفیق نیئر نے بھارتی فوج کی جانب سے تحریک آزادی کو دبانے کے لیے جعلی مقابلوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے پاکستانی قیدی محمد علی حسین کے ماورائے عدالت قتل پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد علی حسین کے پراسرار حالات میں قتل نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی قابض فورسز ماورائے عدالت قتل کے ذریعے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ برس اسی طرح کے ایک جعلی مقابلے میں ایک اور قیدی کو شہید کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ محمد علی حسین کی پراسرار حالات میں موت نے ایک بار پھر ہمارے اس موقف کو ثابت کر دیا کہ بھارتی قابض فوج ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج نے حال ہی میں 2 نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ گزشتہ روز بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہ مولا کے گاؤں اوڑی میں تین معصوم کشمیریوں کو سرد مہری کے ساتھ شہید کردیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج،نیم فوجی دستے اور پولیس اہلکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے جعلی مقابلوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوج کی اس طرح کی غیر جمہوری اور غیر قانونی کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close