آزاد کشمیر حکومت عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہے، بلدیاتی انتخابات کرا کے اقتدار نچلی سطح تک منتقل کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی سینئر پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی سے گفتگو

اسلام آباد(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت پارٹی چیئرمین عمران خان کے ویژن پر عمل پیرا ہے اور عوامی مسائل کے حل سمیت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرکے اقتدار نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔آزادکشمیر کے عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے مختلف شعبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

کشمیری عوام ملک بھر میں سیلاب کی وجہ سے ہونے نقصانات پر افسردہ ہیں اور اس مشکل وقت میں ملک و قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی اور بعد ازاں پی ٹی آئی سدہنوتی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد نے سابق امیدواراسمبلی سردار عتیق سخاوت ایڈوکیٹ کو ڈی جی فوڈ اتھارٹی تعینات کرنے پر وزیر اعظم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور بلدیاتی انتخابات سمیت مختلف مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔

وفد میں سردار عتیق سخاوت،سردار آصف سعید ایڈووکیٹ صدربار کونسل سدھنوتی، سردار شاہد محمود صدر پی ٹی آئی سدھنوتی، سردار بابر رزاق سیکرٹری گڈ گورننس سدھنوتی، سردار نسیم شاہد سینئر وائس پریزیڈنٹ سدھنوتی، سردار سجاول ایڈووکیٹ، سردار نذیر، سردار شفیق الرحمن، کرنل آصف پانہ، سردار انس اشفاق صدر یوتھ ونگ سدھنوتی، میجر خالد پانہ، سردار ارشد شاکر، سردار خلیق الرحمن ایڈووکیٹ گوارہ، سردار داود گوارہ، سردار جاوید اقبال بارل، سردار عامر نواز، سردار جہانگیر ایڈووکیٹ، سردار عبدالحکیم، سردار نثار امین، سرداراس ایڈووکیٹ پانہ، سردار صغیرگوارہ، سردار توصیف بشارت، سردار صہیب اختر، سردار مسعود مقدر، سردار عبدالقدیر، سردار نوید انجم، ابراہیم ضیاء کنوینر آئی ایس ایف سدھنوتی شامل تھے۔

اس موقع پر سردار امتیاز شاہین انچارج ترقیاتی منصوبہ جات پونچھ ڈویژن ہمراہ وزیراعظم آزاد کشمیر بھی موجود تھے۔پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی سے ملاقات کے دوران موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات اور ریلیف و ریسکیو کے ممکنہ اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا گیا اور چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں کے مطابق آزاد کشمیر کے اندر آمدہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پارٹی منشور اور پارٹی چیئرمین کی پالیسی کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اقتدار نچلی سطح تک منتقل کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس خان کی قیادت میں وزراء اور ممبران اسمبلی کی کشمیری عوام کے لئے جاری کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں آزاد کشمیر تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ملک کو کورونا وباء کے بعد اب سیلاب جیسی آفت کا سامنا ہے۔اس سال ریکارڈ توڑ بارشوں کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی سینکڑوں افراد جاں بحق اور اربوں روپے کی پراپرٹی، انفراسٹرکچر، مال مویشی کے نقصان کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر افراد بے گھر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی امداد میں آزاد کشمیر حکومت بھی حصہ ڈال رہی ہے۔ آزاد کشمیر سے درجنوں این جی اوز اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشنز میں حصہ لے رہی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close