سردار ظفر اقبال کو آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سردار ظفر اقبال کو آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا ہے۔ آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کی رجسٹرار عائشہ سہیل ٹریننگ کیلئے بیرون ملک روانہ ہو گئی ہیں۔سردار ظفر اقبال نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی سے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ترجمان کیا جس کے بعد مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ سردار ظفر اقبال کا تعلق راولاکوٹ کے سدھن قبیلے سے ہے۔ جنہوں نے جامعہ کشمیر سے انگلش میں ایم فل کر رکھا ہے۔

ظفر اقبال زمانہ طالب علمی سے پاکستان کے معروف اخبار نوائے وقت سمیت دیگر پرنٹ میڈیا میں مختلف موضوعات پر کالم بھی تحریر کرتے ہیں۔ظفراقبال نے زمانہ طالب علمی میں بطور طلبہ رہنما اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close