آزادکشمیر، بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ ،دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی، 37 افراد کو لقمہ اجل بن گئے 12 زخمی ہوئے، سینکڑوں گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر میں رواں ماہ کے دوران بارشوں ،لینڈ سلائیڈنگ ،دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی نے 37 افراد کو لقمہ اجل بنا ڈالا 12 زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جانی اور مالی نقصانات کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ آزاد کشمیر بھر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید طغیانی کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں اور پل سیلابی ریلے کی نذر ہونے سے کئی علاقوں کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رواں ماہ کے مون سون بارشوں ،لینڈ سلائیڈنگ ،دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے نتیجہ میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی جو تفصیلات جاری کی ہیں ان کے مطابق یکم اگست سے اب تک آزادکشمیر میں 37 افراد جاں بحق جبکہ 21 زخمی افراد زخمی ہوچکے ہیں 256 گھر مکمل تباہ طور پر تباہ ہوئے ہیں جبکہ 175مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close