شدید بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی، وادی نیلم کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

مظفرآباد (پی این آئی) شدید بارشوں، دریانیلم اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے آج بند رہیں گئے ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکم کے وادی نیلم میں شدید بارشوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظرآج بروز ہفتہ وادی نیلم میں تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کی گئی ہے

وادی نیلم میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں اور دریائے نیلم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے نوسیری ڈیم سے 700 کیومکس پانی کا اخراج جاری ہے ڈیم کے سپل وے کھول دیئے گئے ہیں سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلع نیلم اور ضلع مظفرآباد کی انتظامیہ نےشہریوں اور سیاحوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں،دریااور ندی نالوں کے قریب جانے سے روک دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close