بھارت جس قدر ظلم کر لے وہ کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا، حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپورصلاحیتوں کا استعمال کرے گی، چوہدری محمد رفیق نیئر

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال انڈسٹریزکارپوریشن اور ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گی ۔بھارت جس قدر ظلم کر لے وہ کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔بھارت کی نو لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے خصوصی بیان میں کیا۔چوہدری محمد رفیق نیئر نے کہا کہ بھارت 9 لاکھ فوج کے ذریعے ظلم و جبر کے تمام تر ہتھکنڈے آزما چکا ہے لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کر سکا ہے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارتی فوج کو نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم سے باز رکھے انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے گی اور وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان اور صدر بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے توانائیاں صرف کریے گے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کیا انہوں نے دلیرانہ انداز میں کشمیریوں کے موقف کی ترجمانی کی اور کشمیریوں کے لیے بھرپور سفارتی مہم چلائی انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو مل کر کشمیریوں کے مقدمے کو آگے بڑھانا ہے اسی طرح ہم مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر سکیں گے اور بھارت پر دباؤ بڑھا سکیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں