مظفر آباد،کشمیر پریمیئر لیگ، جو امید لے کر آئے تھے وہ پوری ہو گئی ہے،سپورٹس ایجوکیشن پر کام شروع کر رہے ہیں، فائنل میں پہنچنے والی میرپور رائلز کے چیئرمین نجیب اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

مظفرآباد (آئی اے اعوان) کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کی فائنل ٹیم پہنچنے والی میرپور رائلز اور پرائم گلوبل گروپ آف کمپنی کے چیئرمین نجیب اللہ خان نے کہا ہے کہ کشمیر جیسی خوبصورت جگہ دنیا میں نہیں ہے، یہاں کے لوگ اور یہاں کا میڈیا کے پی ایل کو سپورٹ کررہا ہے جس کی بے حد خوشی ہے، ہیلتھ ، نرسنگ ، الائیڈلسائنسز پر کام کیا ہے اب سپورٹس ایجوکیشن پر کام شروع کررہے ہیں تاکہ سپورٹس مین کو تعلیمی میدان میں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،


جو امید لے کر کشمیر آئے تھے وہ پوری ہو گئی ہے چاہتے تو تھے کہ کھیل کر فائنل تک پہنچے بارش کی وجہ سے کافی مشکلات پیش آئیں یہاں انٹرنیٹ کی سہولت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،

صرف ایک فائیو سٹار ہوٹل ہے مزید پر کام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی 2016 سے تعلیم کے میدان میں خدمات پیش کررہی ہے ہم نے ہیلتھ ، نرسنگ ، الائیڈل سائنسز پر کام کیا ہے اب سپورٹس ایجوکیشن پر کام شروع کررہے ہیں تاکہ سپورٹس مین کو تعلیمی میدان میں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، نرسنگ پر دنیا کی پہلی نرسنگ یونیورسٹی کا ٹائٹل ہمیں ملا ہے، انہوں نے کہاکہ کرکٹ میرا بچپن سے شوق تھا انڈر 19 تک کھیلا ہے میری خواہش تھی جو میں نہیں کرسکا نوجوانوں کو اس کر موقع فراہم کیا جائے

نجیب اللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ اکثر سپورٹس مین جب کھیل کے میدان سے باہر ہو جاتے ہیں وہ منڈیوں میں مزدوری وغیرہ کرتے ہیں اگر انہیں تعلیم میسر آئے گی تو وہ آگے بڑھ سکیں گے ،

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیحات تعلیم ہے ہم نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تعلیمی ادارے بنائے ہیں ، ہیلتھ نرسنگ پر کام کررہے ہیں اب سپورٹس ایجوکیشن پر کام شروع کرینگے ، میرپور میں بھی ادارہ بنائیں گے ، بہت کم لوگ ہیں جو کرکٹ کے ساتھ ایجوکیشن بڑھاتے ہیں ، تعلیم ہمارا اصل مقصد ہے چاہتے ہیں کہ نوجوان سپورٹس مین بھی ڈگری کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close