میر پور، وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی عیادت کی

میرپور (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزراء حکومت کے ہمراہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی عیادت کی اور صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم چوہدری عبد المجید نے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے خیر سگالی کے جذبہ کو سراہا اور کہاکہ آزاد کشمیر میں سیاسی جماعتوں کے اندر ہمیشہ رواداری رہی ہے اس فضاء کو قائم رکھا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close