مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فیاض علی عباسی کا پی آئی ڈی کمپلیکس کا دورہ، محکمہ کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد، ڈائریکٹر جنرل راجہ اظہر اقبال، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد رفیق، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان، ڈائریکٹرز اطلاعات راجہ امجد حسین منہاس اور محمد بشیر مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل کو محکمہ اطلاعات کے شعبہ نیوز، ڈیجیٹل اینڈسوشل میڈیا سیکشن،میڈیا ہال، ڈیجیٹل سٹوڈیو، الیکٹرانک میڈیا سیکشن، شعبہ اشتہارات اور شعبہ ڈیکلریشن اینڈ مانیٹرنگ کا معائنہ کروایا اور بریفنگ دی۔ بریفنگ کے بعد محکمہ کے آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فیاض علی عباسی نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا اسوقت میڈیا کا طاقتور ترین ٹول ہے جس کو موثر اندا زمیں استعمال کرنے کا ادراک ہونا چاہیے تاکہ وہ اس سے اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کر سکیں۔کم وقت میں محدود وسائل کے ساتھ محکمہ اطلاعات کی ترقی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اس پرسیکرٹری اطلاعات اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سمیت تمام افسران جنہوں نے محکمہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا مبارکباد کے مستحق ہیں۔
میڈیا ایک وسیع فیلڈ ہے جس میں آئے روز جدت آرہی ہے۔محکمہ اطلاعات نے بہت کم وقت میں ترقی کا جو سفرطے کیا ہے اس کو مزید آگے بڑھانا ہے۔محکمہ کے آفیسران کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ یہ آفیسران میڈیا کے جدید چیلنجز سے نبردآزما ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے پاس موجود ریکارڈ ایک اثاثہ ہے جسکو ڈیجیٹلائز کرنے کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ ڈیجیٹل آرکائیوسے جہاں یہ ریکارڈ محفوظ ہوگا وہیں اسکو استعمال میں لانے والے سکالرز،ریسرچرز اور طلبہ وطالبات کو آسانی ہوگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں