آزاد کشمیر پریس فاؤنڈیشن کی ویلفیئر کمیٹی کا سیکرٹری اطلاعات کی زیر صدارت اجلاس، صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سات لاکھ روپے سے زائد کی منظوری دے دی گئی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن کی ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس محترمہ مدحت شہزاد سیکرٹری اطلاعات / چیئرپرسن ویلفیئر کمیٹی کی زیر صدارت ان کے آفس چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں راجہ اظہر اقبال سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن / ناظم اعلیٰ تعلقات عامہ، سید بشارت حسین کاظمی اسسٹنٹ سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن، سید ابرار حیدر وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن، ممبران کمیٹی خواجہ سرفراز احمد بانڈے، طارق شاکر، ظہیر الحسن اور راجہ سجاد اسسٹنٹ پریس فاؤنڈیشن نے شرکت کی۔

اجلاس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سات لاکھ روپے سے زائد کی منظوری دی گئی۔ چیئرپرسن ویلفیئر کمیٹی نے پریس فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ حکومت صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسی ماہ میں یہ ویلفیئر کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا ہے۔ حکومت مثبت تنقید کا خیر مقدم کرتی ہے اور حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود سمیت دیگر معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔ آخر میں ممبران کمیٹی نے چیئرپرسن کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close