مظفر آباد، وقاص احمد ضیا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور 9 سیکشن افسروں کو ترقی دے دی گئی

مظفرآباد (پی آئی ڈی ) وقاص احمد ضیاء ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی ترقیاب، حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے 9 سیکشن آفیسرز کو ڈپٹی سیکرٹری بی 18 میں ترقیاب کیا گیا ہے۔ وقاص احمد ضیاء، حلیمہ قریشی،امبرین اصغر شعیب یقین، منیر اقبال، مدیحہ کوثر، راجہ اسرار احمد خان ، حنا الطاف اور سیدہ رابعہ رباب نقوی کو سلیکشن بورڈ کی سفارشات کے بعد باقاعدہ ڈپٹی سیکرٹری ترقیاب کیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔وقاص احمد ضیاء آفیشیٹنگ بنیادوں پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے فرائض انجام دے رہے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close