مظفرآباد (پی آئی ڈی) حکومت آزاد جموں وکشمیر نے ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ ضلع پونچھ کو سابق ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر خان شہید کے نام سے منسوب کر دیا۔ اس سلسلہ میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سردار صغیر خان چغتائی تین دہائیوں تک ٹائیں تھوراڑ کے حلقے میں سیاست کرتے رہے۔
عوام نے انکی بہترین سیاست کو دیکھتے ہوئے سال 2016 ء کے الیکشن میں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرا کر اسمبلی میں بھیجا تھا۔ اس سے قبل سردار صغیر خان چغتائی ممبر کشمیر کونسل بھی رہے اور پانچ سال متحرک رکن کے طور پر اپنا کردار ادا کیا۔ اس حلقہ انتخاب سے منتخب رکن اسمبلی محترمہ شاہدہ صغیر خان کا کہنا ہے کہ حلقہ انتخاب میں تعمیر و ترقی کر کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے۔ ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ کو سردار صغیر خان چغتائی شہید کے نام سے منسوب کرنے پر حکومت آزادجموں کشمیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ محترمہ شاہدہ صغیر خان نے کہا کہ ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ کے گرد کاروباری سرگرمیوں کو سپورٹ کریں گے۔ عوام علاقہ کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لیں حکومت انہیں مکمل سپورٹ کرے گی۔ حکومت نے نوجوانوں کی کاروباری سپورٹ کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص کر رکھا ہے اور یہ بجٹ میرٹ پر نوجوانوں کو دیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں