ریاست کی وحدت اور آزاد کشمیر کی داخلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، آزاد کشمیر کی سیاسی، حریت قیادت کا حکومت پاکستان سے پندرہویں آئینی ترمیم کا مسودہ واپس لینے کا مطالبہ

مظفرآباد ،نیلہ بٹ (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی سیاسی اور حریت قیادت نے حکومت پاکستان سے پندرہویں آئینی ترمیم کا مسودہ واپس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کی وحدت اور آزاد کشمیر کی داخلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آزاد کشمیر میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا نہ کیئے جائیں ۔

یوم نیلہ بٹ کے موقع پر آزاد کشمیر کے سیاحتی مقام نیلہ بٹ میں 75 ویں سالانہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے سیاسی اور حریت قائدین اس عزم کا اعادہ کیا کہ تقسیم کشمیر کی ہر سازش کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے جلسہ سے مسلم کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان مسلم لیگ ن کے راہنما اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری یاسین حریت راہنما سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا

23 اگست 1947 کو مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی قیادت میں نیلہ بٹ کے مقام پر مہاراجہ کے خلاف مسلح نے جدوجہد آزاد ی کا آغاز کیااور کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگا ایک منزل کا تعین کیا آج ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا کر مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں

سابق وزیر سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آزاد کشمیر میں دفع 56 لگانے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، پندرہویں آئینی ترمیم تقسیم کشمیرکی سازش ہے، آزاد کشمیر کی داخلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ تحقیق کروائیں کہ پندرہویں آئینی ترمیم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، آزاد حکومت کو کشمیریوں کی نمائندہ حکومت تسلیم کیا جائے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کا مقدمہ ہم نے لڑنا ہے، نیلہ بٹ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسائل کی آڑ میں آزاد کشمیر میں پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اداروں کو بھی یہ سوچنا چاہیے،کہ وہ کون سے عوامل ہیں کہ جنکی ایماء پر ایسا کیا جا رہا ہے، ایک نظریہ سے تعلق رکھنے والی سیاسی قیادت اور لوگوں کو ملکر پاکستان مخالف سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے نظریہ کشمیر بنے گا پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، آزاد کشمیر کی سیاسی اور حریت قیادت کے دستخطوں سے جاری کیے گئے علامیہ میں مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت اور بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے والے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ یسین ملک کی غیر قانونی گرفتاری اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں