شاردہ نیلم (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میںیوم آزادی کے موقع پر 16500 فٹ بلند چوٹی مائی ناردہ کو سر کرنے والے کشمیری اور پاکستان کے کوہ پیماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خوبصورت سیاحتی مقام شاردہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اور کوہ پیماؤں کو میڈل دیئے گئے
پاکستان اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کی ٹیم نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 200 فٹ لمبے پاکستان اورآزاد کشمیر کے پرچم کو وادی نیلم کی 16500 فٹ بلند چوٹی مائی ناردہ پر لہرانے کے علاوہ شمعیں روشن کرکے پاکستان کے دفاع اور کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب کا انعقاد پرائیویٹ گیسٹ ہاؤسسز ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے چیئرمین رزاق خان مغل کی طرف سے کیا گیا تھا کوہ پیماؤں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کے دوران افواج پاکستان کوسلام شہداء،غازیان وطن کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔ پاکستان کے چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور کشمیری ثقافت کے ذریعے کوہ پیماوں کا شاندار استقبال کیا گیا
پاک آرمی / SCO،سمیت اہلیان شاردہ نے کوہ پیماء ٹیم کوشاباش دی۔اس موقع پر محکمہ سیاحت اور تحصیل پریس کلب شاردہ کی طرف سے ٹیم کو خصوصی میڈلز دیئے گئے تقریب کے دوران پاکستان وکشمیر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے پنجابی، سندھی، بلوچی،گلگتی اور کشمیری زبان میں گیت گا کروطن عزیز کیساتھ محبت کا بھرپور اظہار کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنگ آفیسر شاردہ جبکہ صدارت اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمدعظیم خان اور اہلیان شاردہ اور رزاق خان مغل نے خطاب کرتے ہوئے شاردہ کی تاریخ،ثقافت اور سیاحتی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیرپاکستان کے بغیر مکمل نہیں ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں