باغ میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے شہیدوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا پیغام

مظفرآباد( پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے باغ میں پاک آرمی کی گاڑی کے حادثے میں جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم افواج پاکستان کے جوانوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کے تحفظ کا ضامن ہے ۔ جرأت اور شہادت ہماری افواج کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا ہے ، پوری قوم شہدا کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close