بلدیاتی انتخابات کرانا ہمارے منشور کا حصہ ہے، 32 سال بعد نئی نسل کے لیے راستے کھولیں گے کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سیکرٹریٍ جنرل راجہ منصور کی میڈیا سے گفتگو

مظفرآباد (آئی اے اعوان) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ منصور خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کرانا ہمارے منشور کا حصہ ہے بتیس سال بعد نئی نسل کے لیے راستے کھولیں گے۔ کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، عمران خان کا نظریہ پاکستان کی طرح آزادکشمیر بھر میں بھی لوگوں کے دلوں میں سرائیت کر چکا ہے۔

مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ منصور خان کا کہنا تھا کہ صدر پی، ٹی، آئی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی راجہ منصور خان کا مذید کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے الیکشن مہم کے دوران بلدیاتی انتخابات کا وعدہ کیا تھا جو وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی دلچسپی سے بہت جلد ہونے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند تحریک انصاف کے کارکنان الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں آزاد کشمیر بھر سے تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات جیت کرعوام کی خدمت کے سفر کو جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام اس وقت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دست بازوں بنے ہوئے ہیں سازشوں کے باجود تمام سیاسی پارٹیاں ملکر بھی پنجاب سے ضمنی انتخابات نہیں جیت سکے تحریک انصاف نے وہاں سے اپنے حریفوں کوپیغام دیا ہے کہ عوام کی طاقت سب سے بڑی ہوتی ہے۔سیکرٹری جنرل تحریک انصاف راجہ منصور خان کا کہنا تھا کہ ہم جھوٹ فراڈ کی سیاست نہیں کرتے چیئرمین تحریک انصاف کے ویژن کے مطابق کشمیر کے اندر تحریک انصاف نے تعمیر وترقی سے عوام کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے،وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے تمام محکمہ جات میں کام کرنے والے بیورکریٹس اور آفیسران کو ہدایات جاری کر رکھی ہے کہ عوام کی خدمت ہمارے لیے اولین ترجیحات میں شامل ہے اس میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی اس وقت کشمیر کے اندر تمام محکمہ جات بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں انشاء اللہ بہت جلد تمام یونین کونسل کے تحفظات دور کیا جائیں گے اور عمران خان کے ویژن کے مطابق کشمیر کے اندر بلدیاتی انتخابات کو عملی جامعہ پہنایا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close