وادئ نیلم رتی گلی واقعہ، سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نارووال کے نوجوانوں کی میتیں گاؤں روانہ کر دیں

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 16اگست 2022کو وادی نیلم کے گاؤں دواریاں رتی گلی کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق ہونے والے نارووال کے رہائشی سیاحوں عمیر سجاد ولد محمد سجاد اور طلحہ جاوید ولد جاوید کی میتیں ان کے آبائی گاؤں میں روانہ کر دی ہیں جبکہ بقیہ لاپتہ تین افراد کی تلاش کے لیے ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

روانگی سے قبل جاں بحق ہونے والے سیاحوں کی نماز جنازہ آٹھمقام میں ادا کی گئی۔ جس میں ضلعی انتظامیہ نیلم اور عوام علاقہ نے شرکت کی۔بعد ازاں ان کی میتیں بذریعہ ایمبولینس SDMAکے آفیسران نے نارووال روانہ کیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close