مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022کے انعقاد کے سلسلہ میں شیڈول جاری کیا تھا، جس کی نسبت حکومت نے معزز عدالت العظمیٰ میں درخواست نظر ثانی دائر کرتے ہوئے فاضل عدالت العظمیٰ سے استدعا کی تھی کہ بلدیاتی انتخابات 2022کے انعقادh کی مدت میں توسیع کی جائے۔
جس پر معزز فاضل عدالت العظمیٰ نے اپنے فیصلہ مصدرہ 19اگست2022بلدیاتی انتخابات 30نومبر 2022سے پہلے کروانے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز نے15اگست2022سے 22اگست 2022تک امیدواران سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے تھے۔ لہذا فاضل عدالت العظمیٰ کے حکم کے مطابق پہلے سے جاری شدہ انتخابی شیڈول کو ری شیڈول کیا جائے گا اور آئندہ چند ایام میں ترمیمی شیڈول جاری کیا جائے گا۔ لہذا ترمیمی شیڈول جاری ہونے تک کاغذات نامزدگی کی وصولی اور دیگر امور زیر التوا رہیں گے۔عوام الناس کو بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق ہی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں