بار اور بینچ لازم و ملزوم ہیں، چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم کا سپریم کورٹ میں نئے انرول ہونے والے وکلا سے خطاب

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کا سپریم کورٹ میں نئے انرول ہونے والے وکلا سے خطاب۔. لائسنس ایوارڈ کی تقریب میں ججز سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جسٹس رضا علی کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل آزادجموں وکشمیر، وائس چیئرمین بار کونسل آزاد جموں و کشمیر، رکن قانون ساز اسمبلی محترمہ نبیلہ ایوب، صدر سپریم کورٹ بار راجہ طارق بشیر، صدر ہائی کورٹ بارہارون ریاض مغل اور فضل محمود بیگ صدر سنٹرل بار سینئر وکلا نے شرکت کی..

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر اور معزز جج صاحبان نے سپریم کورٹ کا لائسنس حاصل کرنے والے وکلا کو لائسنس دیے.. اس موقع پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے اپنے خطاب میں لائسنس حاصل کرنے والے وکلا کومبارکباد دی اور کہا کہ وکلا کو محنت اور لگن کے ساتھ پوری تیاری سے عدالتوں میں پیش ہونا چاہیں.. انھوں نے کہا کہ آپ بہترین وکلا ہیں اور امید ہے کہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی مکمل تندہی کے ساتھ انجام دیں گے۔ بار اور بینچ باہم لازم و ملزوم ہیں ۔ہمارا لباس بھی ایک جیسا ہے،عدالت میں بات بھی ایک ہی کرتے ہیں اور وہ بات قانون کی بات ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تکبر اللہ تبارک وتعالیٰ کی صفت ہے اور کسی بھی انسان کو تکبر روانہیں ہے۔ہمیں چاہیے کہ نرمی اور عاجزی سے کام لیں.۔ہم سب کو اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے۔آخر میں انھوں نے تمام بار عہدیداران اور وائس چیئرمین بار کونسل کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مستقبل میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close