مظفر آباد، الیکشن کمیشن بلدیات کے قیام کی آئینی ترمیم پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ دوسرے روز بھی ایوان میں پیش نہ ہو سکی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اختیار واپس لیکر الیکشن کمیشن بلدیات کے قیام کیلئے آئین میں پندرہویں ترمیم قانون ساز اسمبلی سے منظور کرانے کے سلسلہ شدید مشکلات کا سامنا قائمہ کمیٹی کی رپورٹ آج دوسرے روز ایوان میں پیش نہ ہوسکی۔ اسمبلی اجلاس کل سہہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پندرہویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کو متعلقہ قاعدہ معطل کرکے ضمنی ایجنڈے میں شامل کرنے کے باوجود حکومت پندرہویں ترمیم اسمبلی میں زیر غور لانے اور منظور کرانے میں کامیاب نہ ہوسکی حکومت اور اپوزیشن عبوری آئین 1974 میں پندرہویں ترمیم کے ذریعہ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اختیار واپس لینے،الیکشن کمیشن بلدیات کےقیام کی آڑ میں آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے سے روکنے کے معاملہ پر متفق ہونے کے باوجود آئینی ترمیم کی منظوری التواءکا شکار ہے دوسری جانب حکومت نے آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیکر آئینی ترمیم کرنے مذاکراتی عمل بھی شروع کر رکھا آج دن دو بجے تک نماز کے وقفے کیلئے ملتوی کیاگیا اجلاس شام ساڑھے چھ بجے تک تاخیر کا شکار ریا ڈپٹی سپیکر ریاض احمد گجر نے اجلاس بغیر کسی کارروائی کے کل سہہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں