کابینہ اجلاس میں گالم گلوچ، وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے اپنے وزیر چوہدری مقبول گوجر کو برطرف کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے وزیر حکومت چودھری مقبول گوجر کو کابینہ سے برطرف کر دیا ہے۔ برطرفی کی وجوہات گزشتہ ہفتے کابینہ اجلاس میں چوہدری مقبول کی جانب سے وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے مقبول گوجر کی شدید تلخی اور گالم گلوج بتائی جارہی ہے۔

 

وزیراعظم اور چوہدری مقبول کے درمیان بعد صلح ہونے کے باوجود اختلاف شدت اختیار کر گئے۔ ذرائع کے مطابق چودھری مقبول کا وزیراعظم کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے التواء اور فہیم عباسی کی بطور چیئرمین ڈرائی پورٹ کی تعیناتی پر اختلاف تھا۔جس کو بنیاد کر وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے چوہدری مقبول کو کابینہ سے برطرف کردیا۔۔۔۔

 

 

 

مظفرآباد سے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیر حکومت چوہدری مقبول گجر کو وزارت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا۔ چوہدری مقبول گجر کو کوڈ آف کنڈکٹ، پارٹی پالیسی اور رولز آف بزنس کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر کابینہ سے برطرف کیا گیا، چوہدری مقبول گجر کو پارٹی قیادت اور حکومت کی طرف سے بار ہا وارننگ د ی گئی لیکن اس کے باوجود وہ خلاف ضابطہ کاروائیوں سے باز نہ آئے جس پر آج انہیں کابینہ سے فارغ کر دیا گیا۔اس حوالہ سے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close