آزاد کشمیرہڑتال ختم،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ،مراعات میں اضافہ سمیت ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

مظفرآباد(آئی اے اعوان)آزادکشمیر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات سمیت ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنوں کا نوٹیفکیشن جاری،سرکاری ملازمین نے ہڑتال ختم کردی۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن ڈی آئی جی طاہر محمود قریشی ، ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ اورایس ایس پی یاسین بیگ نے ہڑتالی ملازمین کی قیادت کو تنخواہوں ،مراعات ، ڈسپریٹی الاونس اور پنشن میں اضافہ کا نوٹیفکیشن دیا تو سرکاری ملازمین کے چہرے خوشی سے کھل کھلا اٹھے اور انھوں نے اپنے مطالبات پورے ہونے کا جشن منایا ملازمین نے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبات پورے کرنے پر آزاد کشمیر حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close