بھارت کا یوم آزادی، سیزفائر کے دونوں اطراف، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) بھارت کے یوم آزادی کےخلاف سیزفائر کے دونوں اطراف،پاکستان اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا ،مظاہرین احتجاج ریلیاں نکال کر بھارت کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا،دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزادکشمیر کے تمام ڈویژنل و ضلعی سطح پر یوم سیاہ کے حوالہ سے احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے۔

یوم سیاہ کے موقع پر مظفرآباد میں آزادجموں وکشمیر لبریشن کمیشن اور پاسبان حریت جموں کے زیر اہتمام ایک بڑی احتجاجی ریلی نگائی گئی۔ احتجاجی ریلی میں مہاجرین، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، حریت کے رہنماؤں سمیت عوام کی کثیر تعدادبھی شریک تھی۔ احتجاجی ریلی آزادی چوک سے شروع ہوکرگھڑی پن چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جو ہندوستان کی جارحیت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے آزاد کشمیر کے دیکر اضلاع میں شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کر کے بھارت پر واضح کیا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے کہ کشمیری اپنی جانیں دے دیں گے لیکن بھارت کی طرف سے کشمیر کے بڑے حصے پر بھارت کے جبری تسلط کو قبول نہیں کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close