آزاد کشمیر، معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیکرٹری اطلاعات کا آئی ٹی بورڈ کا سرپرائز وزٹ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری محمد اقبال نے سیکرٹری اطلاعات وآئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد کے ہمراہ گزشتہ روز انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے دفتر کا سرپرائز وزٹ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے آفیسران اور ملازمین کی حاضری چیک کی۔ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی نے معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی چوہدری محمد اقبال کو دفتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔دوران چیکنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نوے فیصد سٹاف حاضر پایا گیا۔ معاون خصوصی نے غیر حاضر سٹاف کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے اور مجموعی طور پر دفتر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close