آزاد کشمیر، سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کا اپنی جماعت سے کھلا اختلاف، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی حمایت کا اعلان کر دیا، کارکن تیاری کریں

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے اپنی ہی جماعت تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ کارکن تیاری کریں اور الیکشن میں حصہ لینے کا خواہش مند اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں ، بلدیاتی الیکشن ہر صورت ہوں گے ، بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کسی صورت قابلِ قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کی روشنی میں اقتدار نچلی سطح پر منتقل کریں گے ، بلدیاتی الیکشن کے خلاف کسی سازش کا حصہ ہوں نہ ہی بنوں گا ،

بلدیاتی الیکشن عوام کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے ، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کا انعقاد یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے ، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے عوام کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں ، 32 سال بعد اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے ہم نے جو اقدام اٹھایا تھا اسے منطقی انجام تک پہناوں گا۔ بلدیاتی الیکشن تحریک انصاف کا انتخابی منشور کا حصہ تھا ، الیکشن میں کیے گئے ایک ایک وعدے کو پورا کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close