آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے لیے الگ الیکشن کمیشن کے قیام کا منصوبہ، حکومت ، اپوزیشن نے الیکشن کمیشن بلدیات کے قیام کے لیے بل اسمبلی میں پیش کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر حکومت اور اپوزیشن نے آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن بلدیات کی تقرری کیلئے پندرہویں آئینی ترمیم کا بل ایوان میں پیش کردیا بل مجلس قائمہ کے سپرد کر دیا آزاد کشمیر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق31 سال 28 ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کے امکانات روشن ہوگئے مشیر اطلاعات چوہدری رفیق نیئر نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پندرہویں آئینی ترمیم کا بل ایوان میں کرنے کی منظوری سے متعلق قرارداد پیش کی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا

وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے آزاد کشمیر کے عبوری آئین 1974 میں پندرہویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا حکومت اور اپوزیشن نے اتفاق رائے سے بل مجلس قائمہ کے سپرد کردیا وزیر حکومت سردار محمد حسین نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے تناظرمیں پندرہویں آئینی ترمیم کو آزاد کشمیر حکومت اور حکمران جماعت تحریک انصاف کیلئے زیر قاتل قرار دیا قائد ایوان سردار تنویر الیاس ،قائد حزب اختلاف چودھری لطیف اکبر،شاہ غلام قادر سمیت حزبِ اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی نے خطاب کرتے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن بلدیاتی الیکشن کے خلاف نہیں بلکہ آزادانہ ،منصفانہ اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے کیلئے موٹر قانون ساز کر نا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں