مظفرآباد (پی آئی ڈی) انسپکٹر جنرل پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ کی زیر صدارت کشمیر پریمئر لیگ سیزن 2 کے دوران سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالہ سے اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہوا۔اجلاس میں طاہر محمود قریشی ڈی آئی جی ریجن مظفرآباد،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرعرفان مسعود کشفی، ایس ایس پی ضلع مظفرآباد یاسین بیگ کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی آئی جی مظفرآباد اور ایس ایس پی مظفرآباد نے اجلاس کو سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔
انسپکٹر جنرل پولیس نے اس اہم انٹرنیشنل نوعیت کے حامل ایونٹ کے دوران تمام سٹیک ہولڈر سے بہترین کوارڈینیشن رکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جانے کی ہدایت کی تاکہ اس ایونٹ کو کامیاب بنایا جا سکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں