آزاد کشمیر، علم ، تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس،سخت سکیورٹی میں روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے مغرب سے قبل اختتام پذیر

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیربھر میں امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی مثالی ہونے کے باوجود یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ اور موبائل فون سروس بند رہی سخت ترین سیکورٹی حصارمیں دن بھر اپنے روائتی راستوں پر گامزن تمام ماتمی جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگئے ہیں

یوم عاشور کے موقع پر مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں مرکزی امام بارگاہوں سے آج صبح برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کے روائتی راستوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے جبکہ حسینی رضاکار،شہری دفاع ،بوائے سکاوٹس اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے رضاروں سمیت ریسکیو 1122 ریسکیو 15 کے اہلکار بھی آزاد کشمیر پولیس کے شانہ بشانہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سیکورٹی پر مامور رہے ۔

مظفرآباد ،جہلم ویلی،نیلم ویلی باغ پونچھ اور کوٹلی سمیت دیگر علاقوں میں مرکزی امام بارگاہوں سے برامد ہونے والے علم،ذوالجناح اور تعزیہ کے ماتمی جلوس سخت ترین سیکورٹی حصار میں اپنےروایتی راستوں پر گامزن رہے اور نماز مغرب سے قبل اختتام پذیر ہوگئے ۔ماتمی جلوسوں کے راستوں پر عزاداران حسین کیلئے دودھ اور ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں لگانے کے علاوہ لنگر نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیاگیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close