آزاد کشمیر، یوم عاشور، نواسہ رسولؐ حضرت اما م حسینؑ اور جانثاران کی یاد میں اہلسنت کی مساجد اور مدارس میں قرآن خوانی اور دعائیہ محافل کا انعقاد

مظفرآباد (آئی اے اعوان) یوم عاشورہ کے موقع پرآزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؑ اور انکے جانثار رفقاء شہداء کربلا کی یاد میں اہلسنت  کے زیراہتمام مساجد ، مدارس اور خانقاہوں میں قرآن خوانی، دعائیہ محافل اور کانفرنس کا انعقاد کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔

سیدالشہداء سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘ اورآپ کے جانثار رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے ریاست دارالحکومت میں منعقدہ عظیم الشان شہداء کربلا ء کانفرنس سے جیدعلماء کرام اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے اکابرین نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کربلا کی قربانیوں کو قیامت تک آنے والی نسلوں کیلئے حق اور باطل کے درمیان تفریق اور سچ کی فتح کی روشن مثال قرار دیا المصطفیٰ کمپلیکس مظفرآباد میں طلباء اور سول سوسائٹی کے افراد نے قرآن خوانی اور شہداء کانفرنس کا انعقاد مرکزی سیرت کمیٹی اورسماجی تحریک المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام کیا گیا تھا

شہداء کربلا کانفرنس سے صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدکیانی، علامہ میاں محمدبشیر نقشبندی، سابق چئیرمین وزیراعظم معائینہ و عملدرآمد کمیشن آزادکشمیر زاھد امین کاشف اور دیگرعلماء کرام نے خطاب کیامعروف نعت خواں حضرات نے درباررسالت میں گلہائے عقیدت اور شہداء کربلاء کے حضور مناقب پیش کی ۔مقررین نے کہا کہ امام عالی مقام سیدالشہداء حضرت امام حسین کی عظیم قربانی ہر دورمیں یذیدیت کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے آج مقبوضہ کشمیرمیں یوم عاشورہ منانے پر پابندیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ کشمیری عوام کو حسینیت کی راہ پر چلتے ہوئے آزادی کی جدوجہد پر ظلم کا نشانہ بنایاجارہاہے

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت امت مسلمہ کے اتحاد کا تقاضا کر رہی ہے اگر امت مسلمہ متحد ہوجائے تو وقت کی یزیدی قوتیں انہیں نقصان نہیں پہنچاسکتیں  کانفرنس میں بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیراور فلسطین میں بھارت اور اسرائیل کے مظالم کی گئی قرآن خوانی اور شہداء کربلا کانفرنس کے اختتام پر  شہداء کے بلندی درجات، ملکی سلامتی کشمیر کی آزادی کےلئے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close