باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کر ناحسینیت ہے، محرم الحرام کے حوالے سےوزیر اعظم آزاد کشمیر سردار الیاس تنویر الیاس کا پیغام

مظفر آباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرسردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کر ناحسینیت ہے۔کربلا میں امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اوراْن کے رفقا ء نے عظیم قربانی پیش کی اور اسلام کو زندہ کیا،امام عالیٰ مقام کی دین حق کی سربلندی کے لیے دی گئی قربانی قیامت تک زندہ وجاوید رہے گی،

واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا ناقابل فراموش واقعہ ہے جب حضرت امام حسین ؓ اور اْن کے جانثاران نے دین مصطفی کی سربلندی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے اور قربانیوں کی ایسی تاریخ رقم کی جس کی تاریخ انسانی میں مثال نہیں ملتی حضرت امام عالیٰ مقام کی قربانی تحمل، برداشت،حریت،اخلاص،ظلم وجبر کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ حضرت امام حسین ؓ ؑکی قربانی سب کیلئے مشعل راہ ہے اور اْن قوموں کے لیے مینارہ نور ہے جو آزادی کیلئے مصروف عمل ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں۔ یوم عاشور کے موقع پر جاری کردہ اپنے خصوصی بیان میں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں اور بھائی چارے کو فروغ دیں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے آزادکشمیر بھر میں یوم عاشور کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائیں وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا تاریخ اسلام کا ناقابل فراموش واقعہ ہے جب امام عالی مقام نے اپنے جانثاران کے ہمراہ اسلام کی سربلندی اور دین خداوندی کا علم بلند رکھنے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے

حضرت امام حسینؓ نے جام شہادت نوش فرما کر دین حق کا علم بلند کیا اور تاریخ میں امر ہوگے۔فلسفہ شہادت حسین اس بات کا درس دیتا ہے کہ مسلمان کلمہ حق کیلئے کسی چیز کی پرواہ نہ کریں اگر انہیں جان بھی قربان کرنا پڑھ جائے تو اس سے دریغ نہ کریں امام عالیٰ مقام نے کربلا میں حق وسچائی پر ہر حال میں کاربند رہنے،ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے،برداشت تحمل،حریت واخلاص کا درس دیا اور عملی مظاہرہ کیا۔خانوادہ رسول ﷺکی قربانی قیامت تک یاد رکھی جائے گی،شہدائے کربلا کی قربانی رہتی دنیا تک کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے،شہدائے کربلا نے حریت وخلوص کا جو پیغام دیا ہے یہ دنیا بھر کے مظلوم ومحکوم انسانوں کے لئے زریعہ ہدایت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close