مظفر آباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات،سمال ا نڈسٹریز کارپوریشن و ماحولیات محمد رفیق نیئر نے کہا ہے کہ امام عالی مقامؓ نے حق کی ترویج، عدل کے نفاذ ہر قسم کے ظلم، ہر قسم کی زیادتی اور معاشرتی برائی کے خاتمہ کیلئے نہ صرف اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا بلکہ اپنی اولاد، اپنے احباب، اپنے دوست، اپنے مال، اپنے عزیز و اقرباء کوقربان کر دیا اسی کا نام شہادت حسینؓ ہے۔
معاون خصوصی نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنی خصوصی خطاب میں کہا کہ امام عالی مقام کے اگر ان مقاصد کو سامنے رکھا جائے جن کیلئے دین السلام کے اس عظیم محافظ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا تو آج مقبوضہ کشمیرکا ہر مسلمان بچہ اپنی جان کی بازی بھی ان ہی اقدارکے تحفظ کیلئے لگا رہا ہے۔وہ اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن سے بر سرپیکار ہے۔آج کشمیری مسلمان اسلام کے تحفظ کی جنگ لڑ رہا ہے۔ بھارت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق،حق خودارادیت دے اور جب تک مقبوضہ کشمیر کا چپہ چپہ بھارتی قبضہ سے آزاد نہیں ہوجاتا معرکہ کربلا کی یاد تازہ ہوتی رہے گی اور رسم شبیری ادا ہوتی رہے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں