آزادکشمیر حکومت کسی ایسی آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی جس سے مالیاتی اور انتظامی اختیارات کم ہوں، پروفیسر تقدیس گیلانی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزادکشمیر حکومت کسی ایسی آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی جس سے ہمارے مالیاتی اور انتظامی اختیارات کم ہوں آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹری براے سماجی بہبود وترقی نسواں وصدر تحریک انصاف خواتین ونگ آزادکشمیر پروفیسر تقدیس گیلانی نے پندرہویں آئینی ترمیم کے حوالہ سے حکومت اپنا بیان جاری کر دیا

پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہناہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویر الیاس نے اس حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ آزادکشمیر حکومت کسی بھی ایسی آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی جس سے ہمارے مالیاتی یا انتظامی اختیارات کم اور آزادکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان بھی اس حوالہ سے اپنا واضح و دو ٹوک مؤقف دے چکے ہیں۔ وفافی حکومت کے نمائندگان ایسی غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے گریز کریں جس سے کشمیریوں کی دل آزاری ہو۔ کسی کو آزادکشمیر میں افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی آزادکشمیر کے لوگوں کے حقوق پر کوئی کمپرومائز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آزادکشمیر میں الیکشن کیمپین کے دوران کوٹلی جلسہ میں یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف کشمیریوں کا ہے۔ ہم ریاست پاکستان اور پاکستانی عوام کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کی تائید کی اور کشمیریوں کا ساتھ دیا۔ پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ آزادکشمیر میں قائم تحریک انصاف کی حکومت اپنے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کرنے والے یہ بات یاد رکھیں کہ وفاق میں اسوقت انکی جماعتوں کی حکومت ہے اگر ان میں اتنی جرات ہے تو اپنی قیادت پر کھل کر واضح کریں کہ وہ کسی ایسی ترمیم کے بارے میں سوچنے سے باز رہے۔

یہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا کہ آپ ہماری حکومت پر بلا جواز تنقید کریں اور عوام میں نفرت پھیلا کر ہیروبننے کی کوشش کریں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں بھی اپنا واضح موقف دیدیا ہے اب کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ ہماری حکومت اپنے لوگوں کے حقوق پر کوئی کمپرومائز کرے گی۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ وزیر اعظم آزادکشمیر پر تنقید کر رہے ہیں وہ سب سے پہلے خود آئینہ دیکھیں۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کو آزادکشمیر کے عوام اورپوری پارلیمانی پارٹی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ پونچھ سے بلا تفریق سیاسی کارکنوں کو رہا کرنے کی وزیر اعظم کے اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close