آزاد کشمیر، 9 محرم الحرام کو برآمد ہونے والے ماتمی جلوس نماز مغربین سے قبل امام بارگاہوں میں اختتام پذیر

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں 9 محرم الحرام کے موقع پر برآمد ہونے والے تمام ماتمی جلوس نماز مغربین سے قبل مرکزی امام بارگاہوں میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔ عزادار نوحہ خواں خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے روائتی راستوں پر گامزن رہے۔

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بیلہ نورشاہ سے پولیس اور حسینی رضاکاروں کے سخت سیکورٹی حصار میں عصر کے وقت برامد ہواجو بس اسٹینڈ نیلم پل سی ایم ایچ روڈ سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہوں پیر علم شاہ بخاری پہنچ کر نماز مغرب سے قبل اختتام پذیر ہوا

جلوس کے راستہ میں دودھ اور ٹھنڈے مشروبات بات کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں ۔آزاد کشمیر کے ضلع باغ ،نیلم اور جہلم ویلی سمیت دیگر علاقوں میں ماتمی جلوس نکالے گئے اس موقع پرفرقہ وارانہ ہم آہنگی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close